2 اگست 2014 - 11:42
حزب اللہ لبنان نے شامی سکیورٹی حکام کے ساتھ اختلاف کی تردید کر دی

حزب اللہ لبنان نے شام کے سیکورٹی حکام کے ساتھ کسی قسم کے اختلافات کی تردید کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے آج شام میں لبنانی استقامت اور شامی سیکورٹی حکام کے درمیان اختلافات کے بارے میں دشمن کی خود غرضي پر مبنی رپورٹ کومسترد کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اس طرح کی رپورٹوں میں کوئی سچائي نہيں ہے۔ حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا کہ لبنانی استقامت اور شام کے عسکری حکام کے درمیان کوئی اختلاف نہيں ہے اور دہشتگردوں سے نمٹنے کے لئے اعلی سطح پر یکجہتی کے ساتھ تمام امور انجام پار ہے ہیں۔ درایں اثنا شامی سیکورٹی حکام نے بھی شام میں حزب اللہ لبنان اور فوجی حکام کے درمیان ہر طرح کے اختلافات پرمبنی رپورٹوں کو مسترد کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ حزب اللہ اور شام کے سیکورٹی اور فوجی حکام کے درمیان تعلقات، دہشتگردوں کے خلاف نتیجہ خیز کاروائی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲